28 اگست، 2024، 3:32 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85581592
T T
0 Persons

لیبلز

برکس ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کے لیے فلم فنڈز بنانے کی تجویز

ماسکو(ارنا) ایران نے بریکس کے رکن ممالک نے ثقافتی تبادلے کی غرض سے فلم فنڈز کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ تجویز ماسکو انٹرنیشنل فلم ویک کے پر ایران اور برکس ممالک کے سینیما انڈسٹری کے درمیان تعاون کے زیر عنوان منقعدہ ایک سیمینار  میں شریک ایرانی وفدس کی جانب سے پیش کی گئي۔

اس سیمینار کا اہتمام ماسکو میں ایران کے سفارت خانے کے تعاون سے کیا گيا جس میں ایران اور روس کی فلم انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے  افراد اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

ماسکو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ چیمبر کے ڈائریکٹر وٹالی سٹیپانوف نے فلموں کی تیار اور مشترکہ پرڈکشن کے حوالے سے اپنے ملک کی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہم اپنی فلم انڈسٹری میں 30 فی صد  حصہ ایران کو دینا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فلموں اور ڈرامہ سیریلز  کی تیاری میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم اس سلسلے میں ایران کے ساتھ بات چیت اور سمجھوتوں کے لیے تیار ہیں۔

 ایران کی شمس اینی میشن کمپنی کے ڈائریکٹر محمد سرشار نے روس کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ثقافتی تبادلوں بالخصوص سنیما کے میدان میں ترقی کا ایک قیمتی موقع قرار دیا۔  

انہوں نے برکس ممالک کے درمیان ثقافتی مواد کے تبادلے کے لیے فلم بینک کے

 قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا: یہ فنڈز تین سال کے اندر اندر قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز مشترکہ پروڈکشن اور فلموں  کی تیار میں برکس کے رکن ملکوں کو مالی سپورٹ فراہم کرسکتا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .